مالی : بچوں کو مسلح فورسز میں بھرتی کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے

مالی : بچوں کو مسلح فورسز میں بھرتی کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے

نیو یارک (آن لائن)اقوام متحدہ کے بچوں کے حقوق کے ادارے یونیسف نے مطالبہ کیا ہے کہ مالی میں بچوں کو مسلح فورسز میں بھرتی کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے ۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق یونیسف کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہاگیا ہے ۔معتبرذرائع کا کہنا ہے کہ مالی میں بچوں کی بڑی تعداد کو مسلح فورسز میں بھرتی کرنیکا کا سلسلہ جاری ہے ۔بیان میں کہاگیا ہے کہ مالی میں تمام فریقین اس بات کو یقینی بنائیں کہ مسلم کشیدگی کے دوران بچوں کا تحفظ یقینی بنایا جائیگا اور انہیں لڑائی کے لئے بھرتی نہیں کیا جائیگا ۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ جاری کی گئی میڈیا رپورٹ میں بھی کہا گیا تھا کہ مالی میں بڑی تعداد میں 12 سے18 سال کے بچوں کو مسلح فورسز میں بھرتی کیا گیا ہے۔

مزید : عالمی منظر