بھارتی حکومت کی یقین دہانی کے باوجود لوگوں کی نقل مکانی جاری

بھارتی حکومت کی یقین دہانی کے باوجود لوگوں کی نقل مکانی جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گوہاٹی(آن لائن) بھارتی حکومت کی یقین دہانیوں کے باوجود بنگلور،حیدر آباد ،پونے اور چنائی میں غیر یقینی صورت حال برقرار ،سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں کی نقل مکانی جاری ،شمالی مشرقی ریاستوں کے لوگوں کو دھمکی ملی تھی کہ آسام میں ہونے والے حملوں کے نتیجے میں ان پر حملے کئے جا سکتے ہیں اور اس حوالے سے نہ صرف یوٹیوب پر ویڈیو چلائی گئیں بلکہ بڑی تعداد میں موبائل ایس ایم ایس بھی بھیجے گئے ۔ان شہروں میں موجود شمالی ریاستوں ہزاروں طلباء،طالبات اور کاروبار حضرات اپنے گھروںکو واپس جانے کے لئے تیسرے روز بھی ریلوے اسٹیشنوں اور بسوں کے اڈوں پر موجود ہیں جبکہ پولیس نے حملوں کو افواہ پھیلانے والے کئی ایک لوگوں کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔دوطری سرف آسام کے مسلمانوں نے کہا ہے کہ آسام میں مسلم کش فسادات کے ذمہ دار آل انڈیا یونائٹیڈ ڈیموکریٹک فرنٹ کے سربراہ بدر الدین اجمل ہیں کیونکہ ان کے مشتعل خطاب سے صورت حال خراب ہوءی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -