امریکہ کی گوئٹے مالا کے دو افراد اور چوبیس کاروباری اداروں پر پابندی عائد

امریکہ کی گوئٹے مالا کے دو افراد اور چوبیس کاروباری اداروں پر پابندی عائد

واشنگٹن(اے ایف پی /آن لائن)امریکی محکمہ خزانہ نے منشیات کی سمگلنگ کی ملکہ ماریوری شاکن روسیل اور اس کی بیٹی کے ساتھ روابط پر گوئٹے مالا کے دو کاروباری افراد اور چوبیس کاروباری اداروں پر پابندی عائد کی ہے ۔21 سالہ کرسٹینا کیٹالنوس شاکن اور 37سالہ ماریا سائنز لینہوف پر منشیات کی رقم کی منتقلی میں اعانت کا الزام ہے اور اگر ان کے کوئی امریکی اثاثے ہوئے تو انہیں ضبط کرلیا جائے گا جن کاروباری اداروں پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں ان میں ایک سٹور شامل ہیں ۔ امریکہ شاکن روسیل پرگوئٹے مالا ،ہنڈراس اور پانامہ میں رقوم کی منتقلی اور کوکین منشیات کی سمگلنگ کا الزام عائد کرتا ہے اس کے علاوہ اس پر منشیات کی سمگلنگ کے گروہ لوس زنتاس سے روابط کا بھی الزام ہے ۔

مزید : عالمی منظر