انتہائی ہنگامی صورتحال میں فوج کی اندرون ملک تعیناتی ممکن ہے‘ جرمن عدالت

انتہائی ہنگامی صورتحال میں فوج کی اندرون ملک تعیناتی ممکن ہے‘ جرمن عدالت

برلن (اے پی پی) جرمنی کی عدالت عظمٰی نے ایک تاریخی مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ انتہائی ہنگامی صورت حال میں فوج کو ملک کے اندر تعینات کیا جا سکتا ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق عدالت نے تاریخی مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے قراردیا ہے کہ انتہائی ہنگامی حالات کی صورت میں نہ صرف فوج کو ملک کے اندر تعینات کیا جا سکتا ہے بلکہ وہ حالات پر قابو پانے کے لیے اپنی بھرپور طاقت کا بھی استعمال کرسکتی ہے ۔دوسری عالمی جنگ کے دوران نازی ظلم و جبر کی وجہ سے جرمن آئین میں فوج کو ملک کے اندر تعنیات کرنے کے حوالے سے سخت پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔

مزید : عالمی منظر