چین :پانچ خواتین پائلٹ پہلی بار لڑاکا طیارے جے ٹن کمبیٹ اڑائیں گی

چین :پانچ خواتین پائلٹ پہلی بار لڑاکا طیارے جے ٹن کمبیٹ اڑائیں گی

بیجنگ (آن لائن) چین کی پانچ خواتین پائلٹ پہلی بار لڑاکا طیارے جے ٹن کمبیٹ اڑائیں گی ۔ چین کی میڈیا رپورٹ کے مطابق جے ٹی کمبیٹ طیارے جو کہ ڈیگوریوس ڈریگن کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں فضا سے فضا میں زمینی سطح پر اپنے مشن کو ٹارگٹ بنانے کی صلاحیت کے حامل ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق جو پانچ خواتین یہ لڑاکا طیارے اڑائیں گی وہ چین کے سولہ خواتین فائٹر پائلٹوں کے پہلے گروپ میں شامل ہیں رپورٹ کے مطابق ان پانچ خواتین پائلٹوں نے جے ٹن کی پہلی سولو فلائٹ جولائی کے آخر میں شروع کی تھی ۔

مزید : عالمی منظر