جیکب زوما کا34 کان کنوں کی ہلاکت کی چھان بین کا حکم

جیکب زوما کا34 کان کنوں کی ہلاکت کی چھان بین کا حکم

ماری کانا(اے این این )جنوبی افریقہ کے صدر جیکب زوما نے پولیس کی جانب سے 34 کان کنوں کو فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کی واقعے کی چھان بین کا حکم دیا ہے۔ گذشتہ روز علاقائی رہنماﺅں کا ایک اجلاس چھوڑ کر متاثرہ جگہ پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ ان ہلاکتوں کے پیچھے کارفرما محرکات سامنے لائے جائیں گے۔ یہ واقعہ ماریکانا میں لومین کی پلاٹینیم کی کان کے پاس پیش آیا۔ پولیس نے قبل ازیں جمعرات کو ایک بیان میں کہا تھا کہ ہڑتالی کان کن خنجر اور لاٹھیاں لیے ہوئے تھے اور پولیس اہلکاروں نے اپنے بچا کے لیے کارروائی کی تھی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس کے ٹیلی وژن ڈویژن نے ایسے ایک واقعے کی ویڈیو بنائی ہے، جس میں پولیس اہلکاروں کو کان کنوں پر خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

مزید : عالمی منظر