فلپائن :مسلم علیحدگی پسندوں پر بمباری ‘40 ہزار افراد گھر چھوڑنے پر مجبور

فلپائن :مسلم علیحدگی پسندوں پر بمباری ‘40 ہزار افراد گھر چھوڑنے پر مجبور

بنکاک(اے پی پی) فلپائن میں سیکورٹی فورسز اور مسلم علیحدگی پسندوں کے درمیان جھڑپوں کے نتیجہ میں 40 ہزار سے زائد افراد گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوگئے۔ ذائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت بنکاک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فوج کے ترجمان نے کہا کہ جزیرہ منڈا ناﺅ میں گزشتہ ایک ہفتے سے مسلم علیحدگی پسندوں اور فوج کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے اور جھڑپوں میں لموادقومی محاذ آزادی کی جانب سے فوجی اڈوں پر حملے کے نتیجہ میں 5 فوجیوں کی ہلاکت کے بعد جھڑپوں میں شدت آگئی ہے اور فوج نے مسلم علیحدگی پسندوں کے ٹھکانوں پر جنگی ہیلی کاپٹروں سے آپریشن کا سلسلہ شروع کردیا ہے جس کے باعث 40 ہزار سے زائد افراد گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے ہیں ۔

مزید : عالمی منظر