شامی حکومت کو صرف تیس فیصد حصے پر کنٹرول حاصل ہے، ریاض حجاب

شامی حکومت کو صرف تیس فیصد حصے پر کنٹرول حاصل ہے، ریاض حجاب

دمشق(اے این این )شام کے سابق وزیر اعظم ریاض حجاب قطر پہنچے ہوئے ہیں۔ ریاض حجاب کے ترجمان کے مطابق حکومت سے منحرف ہونے والے ریاض حجاب تین روز تک قطر میں قیام کریں گے اور اپنے اس دورے کے دوران وہ اپنی مستقبل کی حکمت عملی کے بارے میں آگاہ کریں گے۔ قطر کے دورے کے بعد وہ اردن جائیں گے۔ انہوں نے رواں ماہ کی پانچ تاریخ کو بشار الاسد کی حکومت سے علیحدگی اختیار کی تھی۔ حجاب کا کہنا ہے کہ شامی حکومت کو اب ملک کے صرف تیس فیصد حصے پر کنٹرول حاصل ہے اور شام ٹوٹ رہا ہے۔

مزید : عالمی منظر