سرینگر میں پرامن مظاہرین پر پولیس کی طرف سے طاقت کا وحشیانہ استعمال ،متعدد زخمی

سرینگر میں پرامن مظاہرین پر پولیس کی طرف سے طاقت کا وحشیانہ استعمال ،متعدد ...

سرینگر (اے پی پی )مقبوضہ کشمیر میں سرینگر کے علاقے نوہٹہ میں پر امن مظاہرین پربھارتی پولیس کی طرف سے طاقت کے وحشیانہ استعمال سے متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بیسیوں نوجوان آزادی کے حق میں نعرے بلند کرتے ہوئے نوہٹہ کی سڑکوں پر نکل آئے ۔ علاقے میں تعینات بھارتی پولیس اہلکاروںنے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس اور لاٹھی چارج کابے دریغ استعمال کیا جس کے بعد پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئیں ۔ جھڑپوں میں کم سے کم بارہ افراد زخمی ہوئے ۔

مزید : عالمی منظر