حملہ کیا گیا تو لبنانی شیعہ ملیشیاءاسرائیلوں کی زندگیوں کو زندہ جہنم بنادے گی‘حسن نصراللہ

حملہ کیا گیا تو لبنانی شیعہ ملیشیاءاسرائیلوں کی زندگیوں کو زندہ جہنم بنادے ...

بیروت( آن لائن)حزب اللہ کے رہنما حسن نصراللہ نے خبر دارکیا ہے کہ اگر حملہ کیا گیا تو ان کی لبنانی شیعہ ملیشیاءاسرائیلوں کی زندگیوں کو زندہ جہنم بنادے گی ۔ نصراللہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ فلسطین( اسرائیل) ایسے اہداف ہیں جنہیں میزائلوں کی چھوٹی تعداد سے ہدف بنایا جاسکتا ہے ۔ان کا یوم قدس کی مناسبت سے تقریر میں کہنا تھا کہ اگر ہمیں اپنے لوگوں اور اپنے ملک کے تحفظ کے لئے میزائلوں کے استعمال پر مجبور کیا گیا تو ہم ایسا کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کریں گے اور اس سے ہزاروں کی تعداد میں صیہونیوں کی زندگیاں زندہ جنہم بنا دیں گے۔

مزید : عالمی منظر