صومالیہ،کینیائی فوج اور عسکرےت پسند وں کی جھڑپیں 2 فوجی 73 عسکرےت پسند ہلاک
نیروبی،موغادیشو(آن لائن)صومالیہ میں کینیائی فوج نے 73 الشباب عسکریت پسندوں کو ہلاک کر کے ان سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا۔غیر ملکی خبررساںادارے کے مطابق صومالیہ میں کینیائی دفاعی فورسز کے ترجمان میجر ایما نوتیل شیر شائیرنے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ صومالیہ کے علاقے فافاہدون میں عسکریت پسندوں کے ساتھ ہونےوالی جھڑپوں میں 73 الشباب عسکریت پسند جبکہ دو کینیائی فوجی بھی ہلاک ہوئے ہیں ۔دریں اثناءکینیائی وزارت دفاع کے ترجمان بونگیتا اونجیری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارا مینڈیٹ صومالیہ میں خصوصی طورپر الشباب عسکریت پسندوں سے نمٹنا ہے جبکہ وہاں ہمارا سول وار کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔