فلسطینی انجینئر نے شمسی توانائی سے چلنے والی گاڑی تیار کرلی

فلسطینی انجینئر نے شمسی توانائی سے چلنے والی گاڑی تیار کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تل ابیب (اے پی پی) فلسطینی انجینئر نے شمسی توانائی سے چلنے والی گاڑی تیار کرلی ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق غزہ میں مےڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے فلسطینی انجینئر نے کہا کہ دنیا بھر کے انجینئرز اور ماہرین کی طرح فلسطین کے انجینئر بھی نت نئے تجربات کرتے رہتے ہیں اور فلسطنی انجینئروں نے ذاتی کاوشوں سے یہ گاڑی تیار کی ہے جو شمسی توانائی کے ذریعے چلتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ گاڑی پیٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے تیار کی گئی ہے اور یہ گاڑی کم قیمت ہونے کی وجہ سے عام افراد کی دسترس میں ہوگی۔

مزید :

عالمی منظر -