جماعت اسلامی کی طرف سے مقبوضہ کشمیرمیں حریت رہنماﺅں پر پابندیوں کی شدید مذمت

جماعت اسلامی کی طرف سے مقبوضہ کشمیرمیں حریت رہنماﺅں پر پابندیوں کی شدید ...

سرینگر(اے پی پی ) جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر نے حریت رہنماﺅں سید علی گیلانی ، محمد اشرف صحرائی ، شبیر احمد شاہ اور دیگر کو گھروں میں نظربند کرنے اور انہیں اپنے دینی فرائض کی ادائیگی سے روکنے کی شدید مذمت کی ہے ۔کشمیر میڈیا سرو س کے مطابق جماعت اسلامی کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ہونے والے ایک بیان میں کٹھ پتلی انتظامیہ کی اس کارروائی کو نقل و حرکت اور اظہار رائے کی آزادی کے بنیادی حق کی خلاف ورزی قراردیا ۔ انہوںنے کہاکہ کٹھ پتلی انتظامیہ امن و امان برقراررکھنے کے نام پرکشمیری عوام کے بنیادی حقوق سلب نہیں کر سکتی ۔ بیان میں عید الفطر کے موقع پر ڈاکٹر قاسم فکتو ، غلام قادر بٹ اور محمد ایوب ڈار سمیت تمام سیاسی نظربندوں کی رہائی کا مطالبہ کیا تاکہ وہ اپنے اہل خانہ اور رشتہ داروں کے ساتھ عید مناسکیں ۔

مزید : عالمی منظر