مندری طوفان کائی تاک ویتنام کے شمالی ساحلی علاقے سے ٹکرا گیا

مندری طوفان کائی تاک ویتنام کے شمالی ساحلی علاقے سے ٹکرا گیا

ہنوئی(اے پی پی)سمندری طوفان کائی تاک ویتنام کے شمالی ساحلی علاقے سے ٹکرا گیا ۔ طوفان کے زیر اثر موسلادھار بارش اور تیز ہواﺅں سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے ۔ شدید بارشوں سے مٹی کے تودے گرنے اور تیز ہواﺅں سے درخت گرنے کے نتیجہ میں کم از کم 4افراد ہلاک ہوگئے جبکہ وسیع ساحلی علاقہ زیر آب آگیا۔ ویتنام کے ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق دارالحکومت ہنوئی میں ایک ٹیکسی پر درخت گرنے کے نتیجہ میں ڈرائیور ہلاک ہوگیا۔ شمالی شہر سون لا میں تیز ہواﺅں سے بجلی کی تاریں زمین پر گر پڑیں اور دو افراد ان کے چھونے سے کرنٹ لگ کر ہلاک ہوگئے ۔ باک گیانگ صوبہ میں 46سالہ خاتون گھر پر مٹی کے تودے گرنے سے ہلاک ہوگئی۔ طوفان کے باعث 11ہزار سے زیادہ کشتیوں کو سمندر میں جانے سے روک دیا گیا جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے 20ہزار فوجی اہلکاروں کو الرٹ کر دیاگیا ہے۔

مزید : عالمی منظر