میکسیکو،مسافر بس کو حادثہ کے نتیجہ میں 11 افراد ہلاک ‘25زخمی

میکسیکو،مسافر بس کو حادثہ کے نتیجہ میں 11 افراد ہلاک ‘25زخمی

میکسیکو (اے پی پی) میکسیکو میں مسافر بس کو حادثہ کے نتیجہ میں 11 افراد ہلاک اور 25زخمی ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق میکسیکو میں بحرالکاہل اور ساز سلطان سیاحتی مقام کے قریب مسافر بس تیز رفتاری کے باعث 165 میٹرگہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجہ میں 11 مسافر موقع پر ہلاک جبکہ 25 زخمی ہوگئے۔ اس سے قبل گزشتہ ہفتے ایک اور حادثہ میں 26افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ حادثہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میکسیکو کے صدر فیلپ کالڈیرون نے کہا کہ ایک سال کے دوران ملک میں سڑک کے حادثوں کے نتیجہ میں 16 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور یہ تعداد دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہے جو کہ انتہائی افسوسناک بات ہے۔

مزید : عالمی منظر