امریکہ کی ایرانی صدر محمود احمدی نژاد کے اسرائیل بارے بیان کی مذمت

امریکہ کی ایرانی صدر محمود احمدی نژاد کے اسرائیل بارے بیان کی مذمت

واشنگٹن( آن لائن) امریکہ نے ایرانی صدر محمود احمدی نژاد کے اس بیان کی مذمت کی ہے کہ اسرائیل سرطان کی رسولی ہے جس کا نفرت آمیز اور فیصلہ کن طور پر خاتمہ کیا جانا ضروری ہے ۔قومی سلامتی کونسل کے ترجمان ٹومی وکٹور نے فرانسیسی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ اگر ایران کو حقوق انسانی سے متعلق تشویش لاحق ہے جیسا کہ احمدی نژاد کا کہنا ہے تو اسے شامی صدر بشار الاسد کے اپنے لوگوں کیخلاف بے رحمانہ مظالم کی حمایت ترک کردینی چاہیے۔

مزید : عالمی منظر