مسلسل دوسرے روز بھی قبائلی علاقے میں چند گھنٹوں کے وقفے سے دوامریکی ڈرون حملے ،سات افراد جاں بحق

مسلسل دوسرے روز بھی قبائلی علاقے میں چند گھنٹوں کے وقفے سے دوامریکی ڈرون ...
مسلسل دوسرے روز بھی قبائلی علاقے میں چند گھنٹوں کے وقفے سے دوامریکی ڈرون حملے ،سات افراد جاں بحق

  

میران شاہ(مانیٹرنگ ڈیسک) تحصیل شوال کے علاقوں میں چند گھنٹوں کے وقفے سے مسلسل دوسرے روز ہونے والے دوامریکی ڈرون حملوں میں کم از کم سات افراد جاں بحق ہو گئے ہیں ۔

تحصیل شوال کے گاو¿ں گربز میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات دو گاڑیوں پرامریکی جاسوس طیارے نے چار میزائل داغے جس کے نتیجے میں گاڑیاں تباہ اور ان میں سوار چار افراد جاں بحق ہوگئے ۔ امریکی ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحد پر واقع اس علاقے میں طالبان اور القاعدہ کے انتہا پسند موجود تھے اور مرنے والوں کو دہشت گرد قراردیا۔

اتوار کی دوپہر کے بعدامریکی جاسوس طیارے نے شوال کے علاقے مانا میں ایک گھر پر دو میزائل داغے جس کے نتیجے میں گھر تباہ اور تین افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔

واضح رہے کہ ہفتہ کوعید کے دن بھی اسی علاقے میں ایک کمپاو¿نڈ پر ڈرون حملہ کیا گیا تھا چھ سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے ۔ اِس حملے پر پاکستان کی طرف سے شدید احتجاج کیاگیالیکن احتجاج کو پس پشت ڈالتے ہوئے امریکہ نے ایک اور حملہ کردیا۔

مزید : وزیرستان /اہم خبریں