تحریک انصاف اختلافات کا شکار ہوگئی، ملتان میں سونامی گروپ بن گیا

تحریک انصاف اختلافات کا شکار ہوگئی، ملتان میں سونامی گروپ بن گیا
تحریک انصاف اختلافات کا شکار ہوگئی، ملتان میں سونامی گروپ بن گیا

  

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) مقامی سطح پر تحریک انصاف میں اختلافات کھل کر سامنے آ گئے اور کارکنان نے سونامی گروپ بنانے کا اعلان کر دیا۔

مقامی میرج ہال میں تحریک انصاف کے ورکرز اجلاس میں اختلافات اس وقت ابھر کر سامنے آ گئے جب کارکنوں کے ایک دھڑے نے پارٹی صدر جاوید ہاشمی کی موجودگی میں سونامی گروپ بنانے کا اعلان کر دیا جس پر جاوید ہاشمی نے انتخابات سے پہلے کارکنوں کو گروپ بندی نہ کرنے کی ہدایت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے وزیرستان کے لوگوں کو قتل و غارت اور لڑائی نہ کرنے کا مشورہ دیا۔

ورکرز اجلاس میں اختلاف کرنے والے مقامی عہدیدار تقریب ختم ہونے سے پہلے ہی چلے گئے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس