پاک بھارت سرحد کے قریب سے سمگلر گرفتار، زخمی حالت میں ہسپتال منتقل

پاک بھارت سرحد کے قریب سے سمگلر گرفتار، زخمی حالت میں ہسپتال منتقل
پاک بھارت سرحد کے قریب سے سمگلر گرفتار، زخمی حالت میں ہسپتال منتقل

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) واہگہ بارڈر کے قریب سرحدی علاقے میں رینجرزنے آپریشن کے دوران ایک زخمی سمگلر کو گرفتار کرکے اُس کے قبضے سے سگریٹ برآمد کرلیے ۔ رینجرززرائع کے مطابق واہگہ کے قریب سرحدی علاقے میں چار سمگلروں نے سگریٹ بھارت سمگل کرنے کی کوشش کی جس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوااور رینجرزکی جوابی فائرنگ سے ایک سمگلر زخمی ہوگیا جبکہ باقی تین فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،زخمی سمگلر کوحراست میں لے کر سروسزسپتال منتقل کردیاگیا۔

مزید : لاہور