امریکی وزیردفاع کا کرزئی کوفون ، افغانستان میں فورسز پر حملوں سے نمٹنے کے لیے تبادلہ خیال

امریکی وزیردفاع کا کرزئی کوفون ، افغانستان میں فورسز پر حملوں سے نمٹنے کے ...
امریکی وزیردفاع کا کرزئی کوفون ، افغانستان میں فورسز پر حملوں سے نمٹنے کے لیے تبادلہ خیال

  

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی وزیردفاع نے افغان صدر حامد کرزئی کو ٹیلی فون کیاہے اورا ِس دوران دونوں راہنماوں نے افغان جنگ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کرنے کے علاوہ افغان امریکن فورسز کے درمیان تعلقات کے فروغ پر بات چیت کی۔

وزیردفاع پنیٹا نے افغان صدر کا اتحادی اور افغان فورسز پر اندرون ملک حملوں کی مذمت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ دونوں راہنماوں نے اندرونی حملوں سے نمٹنے کے چیلنجز پر غور کیا اوراندرونی حملوں سے بچاو کے لئے متحدہ کوششیں کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ امریکی وزیردفاع نے صدر کرزئی کی ایساف کمانڈر جنرل جان ایلن کے ساتھ مل کر دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لئے اٹھائے گئے اقدامات پر حوصلہ افزائی بھی کی۔

مزید : بین الاقوامی