بنوں کی عیدگاہ میں فائرنگ ، ایک شخص جاں بحق، پانچ زخمی
بنوں(مانیٹرنگ ڈیسک) تھانہ صدر کی حدود میں پرانی دشمنی پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے ہیں جنہیں ڈسٹرکٹ ہسپتال بنوں منتقل کردیاگیا جہاں دو افراد کو طبی امداد کے بعد فارغ کردیاگیاہے ۔
پولیس کے مطابق دونوں گروپوں میں پرانی دشمنی چلی آرہی ہے اورآج عید کی نماز کی ادائیگی کے بعد عید گاہ میں دونوں گروپوں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کردی گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دونوں گروپوں کے مجموعی طورپر پانچ افرادزخمی ہوگئے ہیں ۔حکام کاکہناہے کہ زخمیوں کے بیان ریکارڈ کرکے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔