ڈرائیور کی حاضر دماغی ، جعفر ایکسپریس کو بم سے اڑانے کی کوشش ناکام

ڈرائیور کی حاضر دماغی ، جعفر ایکسپریس کو بم سے اڑانے کی کوشش ناکام
ڈرائیور کی حاضر دماغی ، جعفر ایکسپریس کو بم سے اڑانے کی کوشش ناکام

  

بولان (مانیٹرنگ ڈیسک ) ڈرائیور کی حاضر دماغی نے کوئٹہ سے راولپنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹرین کوئٹہ سے روانہ ہو کر جب کولپور میں دشت کے علاقے پہنچی تو ڈرائیور نے پٹڑی پر نصب دھماکہ خیز مواد کچھ فاصلے سے ہی دیکھ لیا اور ٹرین روک لی جس پر حکام نے دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنانے کے لیے بم ڈسپوزل سکواڈ طلب کر لیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنا دینے کے بعد ہی ٹرین کو روانہ ہونے کی اجازت دی جائے گی جس پر دو سے تین گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

مزید : بزنس