کراچی میں ڈبل سواری کے گرفتار ملزمان عدالت میں پیش

کراچی میں ڈبل سواری کے گرفتار ملزمان عدالت میں پیش
کراچی میں ڈبل سواری کے گرفتار ملزمان عدالت میں پیش

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) شہر قائد میں ڈبل سواری کرنے پر گرفتار ملزمان کو عدالت پیش کر دیا گیا ہے۔ پولیس اہلکار ڈبل سواری کرنے والے شہریوں سے خوب عید ی وصول کرتے رہے اور سیکیورٹی کے نام پر پابندی نے پولیس کی موجیں کرا دیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈبل سواری پر پابندی کے باعث درجنوں موٹرسائیکل سواروں کو عید کے موقع پر حوالات دیکھنا پڑا جبکہ ڈبل سواری کرنے پر گرفتار ملزمان کوعدالت میں پیش کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ کی طرف سے لگائی گئی پابندی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پولیس اہلکار شہریوں سے ڈبل سواری کرنے پر عید ی بھی وصول کرتے رہے۔

مزید : جرم و انصاف