یہ بھی پڑھیں ۔ ۔ ۔ بھارت نے آسام فسادات کی وجہ پاکستان کو قراردیدیا

یہ بھی پڑھیں ۔ ۔ ۔ بھارت نے آسام فسادات کی وجہ پاکستان کو قراردیدیا
یہ بھی پڑھیں ۔ ۔ ۔ بھارت نے آسام فسادات کی وجہ پاکستان کو قراردیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے حسب معمول اپنی ریاست آسام میں خوف و ہراس پھیلانے کا ذمہ دار بھی پاکستان کو قرار دیدیا ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت نے الزام عائد کیا ہے کہ بھارت کے جنوبی اور مشرقی علاقوں میں تارکین وطن میں خوف وہراس پھیلانے والے د ھمکی آمیز ایس ایم ایس اور ویب سائٹ پر قتل عام کی تصاویر پاکستان سے جاری کی گئیں جو پورے بھارت میں خوف و ہراس پھیلنے اورلوگوں میں افراتفری کی وجہ بنے ۔وسیع پیمانے پر قتل عام کی تصاویر نے تارکین وطن میں خوف و ہراس پھیلا دیا جس کی وجہ سے لوگوں نے اپنے گھروں کو لوٹنا شروع کردیا۔ان افواہوں کی وجہ سے صرف بنگلور سے 30ہزار افراد خصوصی ٹرینوں کے ذریعے اپنے گھروں کو واپس لوٹ گئے۔بھارت کی وزارت داخلہ نے الزام عائد لگاتے ہوئے کہا کہ ہم ذمہ داری سے کہتے ہیں کہ افواہیں پھیلانے والے زیادہ تر ایس ایم ایس پاکستان سے بھیجے گئے آئے ہیں۔آسام کے تین اضلاع میں حالیہ جھڑپوں میں 75 افراد ہلاک اور4لاکھ سے زیادہ بے گھر ہوئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تین جنگیں لڑنے والے دونوں حریف ممالک 65 برس سے اشتعال انگیز کارروائیوں کا باقاعدگی سے ایک دوسرے پر الزام لگاتے ہیں۔