خشک سالی کے باعث تھرپارکر کو آفت زدرہ قراردیدیاگیا

خشک سالی کے باعث تھرپارکر کو آفت زدرہ قراردیدیاگیا
خشک سالی کے باعث تھرپارکر کو آفت زدرہ قراردیدیاگیا

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) بارش نہ ہونے اور بیماریوں سے جانوروں کی ہلاکتوں پر تھرپارکر کو آفت زدہ قراردیدیاگیاہے ۔

وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے بتایاکہ وزیراعلیٰ سندھ نے خشک سالی کے باعث تھرپارکو آفت زدہ قراردیدیاہے ۔ اُنہوں نے کہاکہ وہاں خشک سالی کی وجہ سے بیماریاں پھیل رہیں ہیں اور غذائی قلت ہوگئی ہے جس پر فوری طور پر گندم سمیت دیگر غذائی اجناس کی فراہمی کے انتظامات کیے جارہے ہیں

۔اُن کاکہناتھاکہ رواں سال میں برسات نہ ہونے کی وجہ سے اہل علاقہ کو بہت سی مشکلات کا سامناہے جس پر متاثرہ علاقے کاریونیو بھی معاف کردیاگیاہے ۔

مزید : ماحولیات /اہم خبریں