بارہ سالہ گھریلوملازمہ پر مالکان کا تشدد، تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال لاہور منتقل

بارہ سالہ گھریلوملازمہ پر مالکان کا تشدد، تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال ...
بارہ سالہ گھریلوملازمہ پر مالکان کا تشدد، تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال لاہور منتقل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )مالکان کے مبینہ تشدد سے بارہ سالہ ملازمہ کی حالت غیر ہوگئی جس کے بعد اُسے گھر کے باہر پھینک دیاگیاجہاں سے کرن کو جناح ہسپتال منتقل کردیاگیاہے ۔

ٹھوکر نیاز بیگ کی بارہ سالہ کرن کو پنڈی سٹاپ کے قریب تھانہ لیاقت آباد کی حدود میں رانازاہد نامی تاجر کے گھر1500روپے ماہوار پر ملازم تھی جنہوں نے تشدد سے حالت غیر ہونے پر مبینہ طورپراُسے گھر کے باہر پھینک دیاجہاں سے بارہ سالہ کرن کو جناح ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

لواحقین کا کہناتھاکہ وہ اُنہوں نے ٹھوکر نیاز بیگ چوکی اور تھانہ لیاقت آبادمیں درخواستیں دیں لیکن کارروائی نہیں ہورہی جبکہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش بھی کی گئی ۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق بظاہر بھی نظرآرہاہے کہ لڑکی پر تشدد ہواہے لیکن زیادہ وغیرہ کی تصدیق یا تردید کے لیے ٹیسٹ لے لیے گئے ہیں جن کی رپورٹ آنا باقی ہے ۔

پولیس کے مطابق کرن کے والدین ملزمان کا مکمل پتہ دینے سے بھی قاصر ہیںاور درخواست وصول کرلی گئی ہے تاہم میڈیکل رپورٹ کے بعد ہی مزید کارروائی ہوسکتی ہے ۔

مزید :

انسانی حقوق -