کراچی پولیس کی کارروائی ، چھ ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد، کم از کم تین افراد قتل

کراچی پولیس کی کارروائی ، چھ ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد، کم از کم تین افراد ...
کراچی پولیس کی کارروائی ، چھ ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد، کم از کم تین افراد قتل

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف وارداتوں میں ملوث چھ ملزمان کو گرفتارکرلیاہے جبکہ تین سے زائد افراد قتل کردیئے گئے ۔

پولیس کے مطابق پریڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرکے اُن کے قبضے سے اسلحہ ،موبائل اور موٹر سائیکل برآمدکرلیے ہیں ۔

ایس ایس پی راﺅ انوار کے مطابق سہراب گوٹھ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کرلیااور اُن کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیاہے جبکہ سہراب گوٹھ میں ہی ڈکیتی مزاحمت پر ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

الآصف سکوائر کے قریب اور بنارس چوک پر فائرنگ کے دومختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ نیوکراچی میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیاہے ۔

مزید : کراچی