رحمان ملک کا اپنے بھارتی ہم منصب سے رابطہ ، عوامی مفاد میں مل کر کام کرنے پر اتفاق

رحمان ملک کا اپنے بھارتی ہم منصب سے رابطہ ، عوامی مفاد میں مل کر کام کرنے پر ...
رحمان ملک کا اپنے بھارتی ہم منصب سے رابطہ ، عوامی مفاد میں مل کر کام کرنے پر اتفاق

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک بھارت وزرائے داخلہ نے عوام مفاد میں مل کر کام کرنے پر اتفاق کیاہے جبکہ پاکستانی وزیرداخلہ نے بھارتی ہم منصب کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔ پاکستان کے وزیرداخلہ رحمان ملک کا اپنے بھارتی ہم منصب سنیل کمار سے ٹیلی فونک رابطہ ہواہے جس دوران بھارتی وزیرداخلہ نے رحمان ملک کو عید کی پیشگی مبارکباد دی ۔ رحمان ملک نے ویزہ معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے بھارتی ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جبکہ اُن کاکہناتھاکہ خطے کی ترقی کے لیے دہشت گردی کو اکھاڑ پھینکنے کی ضرورت ہے ۔

مزید : قومی