عید کی” ہیلو ہیلو“ شروع ہوگئی،شہریوں کی زندگی بچاناٹیلی فون کال سے ضروری تھا :وزیرداخلہ

عید کی” ہیلو ہیلو“ شروع ہوگئی،شہریوں کی زندگی بچاناٹیلی فون کال سے ضروری ...
عید کی” ہیلو ہیلو“ شروع ہوگئی،شہریوں کی زندگی بچاناٹیلی فون کال سے ضروری تھا :وزیرداخلہ

  

کراچی،لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر ملک کے مختلف علاقوں میں اور خاص طور پر اہم تنصیبات کے گرد معطل ہونے والی موبائل سروس بحال کردی گئی ہے۔ وزیر داخلہ کے مطابق موبائل سروس عوام کے وسیع تر مفاد میں معطل کی گئی جو پیر کی صبح دس بجے تک مکمل بحال کردی جائے گی ۔

اس ضمن میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے بھی باقاعدہ اعلامیہ جاری کیاتھا جس کے مطابق صوبائی دارالحکومتوں اور اہم شہروں میں رات نو بجے سے صبح بارہ بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی۔ سرکاری اعلان کے مطابق موبائل سروس اہم اور حساس علاقوں (ریڈ زونز) میں معطل کی گئی ہے اور مجموعی طور پر یہ سروس بحال ہے۔

وزیر داخلہ کاکہنا ہے کہ موبائل ٹیلی فون سروس پورے ملک میں بند نہیں کی جارہی،اسلام آباد میں بھی موبائل فون بند نہیں کئے گئے تاہم ضرورت پڑنے پر بند کیے جاسکتے ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ شہری کچھ گھنٹوں کی تکلیف برداشت کرلیںکیونکہ ہمارے لیے شہریوں کی زندگی بچانا سب سے اہم ہے۔وزیرداخلہ کے مطابق لاہور کراچی کوئٹہ اور پشاور میںموبائل سروس مکمل طور پر جبکہ ملتان میں یہ سروس جزوی طورپر معطل ہے۔

مزید : کراچی /اہم خبریں