موصل ڈیم پر قابض عسکریت پسندوں پر حملوں کی منظوری اوباما نے دی، وائٹ ہاؤس

موصل ڈیم پر قابض عسکریت پسندوں پر حملوں کی منظوری اوباما نے دی، وائٹ ہاؤس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن (آن لائن)وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ صدر اوباما نے شمالی عراق میں موصل ڈیم پر عسکریت پسندوں کے خلاف فضائی حملوں کی منظوری سے متعلق کانگریس کو آگاہ کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ا دارے کے مطابق بیان میں کہا گیا ہے کہ ان فضائی کارروائیوں میں امریکی جنگی طیاروں اور ڈرونز نے حصہ لیا، جس کا مقصد اس اہم ڈیم پر شدت پسندوں کے قبضے کا خاتمہ اور عراق میں تعینات امریکی اہلکاروں اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانا تھا۔
ادھر کرد فورسز نے اس ڈیم پر مکمل قبضے کا دعویٰ کیا ہے۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل عسکریت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ نے عراق کے اس سب سے بڑے ڈیم پر قبضہ کر لیا تھا۔

مزید :

عالمی منظر -