آزادی سے کم کو ئی حل قابل قبول نہیں ، سید علی گیلانی

آزادی سے کم کو ئی حل قابل قبول نہیں ، سید علی گیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                             سرینگر(آن لائن)کل جماعتی حریت کانفرنس گیلانی گروپ کے چیئرمین سید علی گیلانی نے آزادی سے کم کسی بھی حل کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ اگر مسئلہ کو اس کے تاریخی پس منظر میں حل کرنے کی کوشش نہیں کی گئی تو مذاکرات لاحاصل عمل ثابت ہوں گے۔حریت کانفرنس(گ) کی مجلس شوری کا ایک اجلاس چیئرمین سید علی گیلانی کی صدارت میں حیدر پورہ میں منعقد ہوا جس میں سید علی گیلانی نے کہا کہ آپریشن کلین اپ اصل میں بنیادی ایشو سے توجہ ہٹانے کی ایک کوشش ہے بصورت دیگر فوج اس علاقے سے جانا نہیں چاہتی ہے اور ریاستی حکومت میں بھی اتنی جرات نہیں کہ وہ اس معاملے پر کوئی مضبوط اسٹینڈ اپنا لے اور کسی دوٹوک پالیسی کو اختیار کرے۔انہوں نے مجلس شوری ممبران کو ہدایت کی کہ وہ اس ایشو پر فوج اس علاقے کو خالی کرتی ہے یا نہیں۔سید علی گیلانی نے کہا کہ جب تک فوج اس علاقے سے پوری طرح سے نکل نہیں سکتی۔انہوں نے کہا کہ ہم اصولی طور پر مذاکرات کے خلاف نہیں تاہم ہمارا ماننا ہے کہ جب تک کشمیر کور کو ایشو کی حیثیت سے مذاکرات میں نہیں کیا جاتا اور اس کو کشمیری قوم کو امنگوں،قربانیوں اور اس کے تاریخی پس منظر کے مطابق حل کرانے کی کوشش نہیں کی ۔مذاکرات ماضی کی طرح لاحاصل عمل اور جمہوری حل اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے نفاذ میں مضمر ہے ۔

مزید :

عالمی منظر -