جنوبی کوریا اور امریکا نے مشترکہ فوجی مشقیں شروع کردیں

جنوبی کوریا اور امریکا نے مشترکہ فوجی مشقیں شروع کردیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سیول(اے پی پی) جنوبی کوریا اور امریکا نے پیر کو مشترکہ فوجی مشقیں شروع کردیں۔ جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کے جاری بیان کے مطابق الچی فریڈم گارڈین مشقوں میں ہزاروں جنوبی کورین اور امریکی فوجی حصہ لے رہے ہیں جبکہ سالانہ فوجی مشقیں 29 اگست تک جاری رہیں گی۔
 وزارت دفاع کے حکام کے مطابق فوری مشقوں میں پہلی مرتبہ جوہری حملہ کے خطرات سے نمٹنے اور صورتحال پر قابو پانے کی حکمت عملی تیار کرنے کی مشقیں بھی شامل ہیں۔
 دوسری جانب شمالی کوریا نے جنوبی کوریا اور امریکا کی مشترکہ فوجی مشقوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ جنوبی کوریا کے خلاف بے رحمانہ کارروائی کی جائے گی۔

مزید :

عالمی منظر -