مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران ”ٹاٹا موٹرز“ کے خالص منافع میں تین گنا اضافہ
نئی دہلی(اے پی پی) بھارتی کار ساز کمپنی ”ٹاٹا موٹرز“ کا رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران خالص منافع تین گناہ اضافے سے 53 ارب 98 کروڑ روپے رہا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ٹاٹا موٹرز کے جاری اعدادو شمار میں کہا گیاہے کہ گاڑیوں کی فروخت میں اضافے کے باعث پہلی سہ ماہی کے دوران خالص منافع میں بھی اضافہ ہوا اور ٹاٹا موٹرز نے 53.98 ارب روپے کا خالص منافع حاصل کیا جو کہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں تین گنا زائد ہے ۔ حکام کے مطابق گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 17.26 ارب روپے خالص منافع حاصل ہوا تھا ۔
حکام کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران کمپنی کے ریونیو میں بھی 38.2 فیصد اضافہ ہوا ہے اور یہ 646.83 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔(mik/tar/hab 1300:14)