موسم گرما کے پیش نظر ترشاوہ پودوں کی آبپاشی کا خاص خیال رکھنے کی ہدایت

موسم گرما کے پیش نظر ترشاوہ پودوں کی آبپاشی کا خاص خیال رکھنے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد (بیورورپورٹ) ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے موسم گرما کے پیش نظر ترشاوہ پودوں کی آبپاشی کا خاص خیال رکھنے کی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ پاکستان میں زیادہ تر موسم گرم رہتا ہے اور اسی دوران ترشاوہ پودوں پرپھل لگا ہوتا ہے اس لئے ترشاوہ پودوں کی آبپاشی کا خاص خیال رکھا جائے اور گرمیوں میں10سے 12 دن جبکہ سردیوں میں3سے4 ہفتے تک کا وقفہ ضروری ہے ۔باغبان پھولوں کے وقت آبپاشی کم کر دیں اور آبپاشی کرتے وقت یہ احتیاط کریں کہ پانی درخت کے تنے سے نہ چھوئے نیز اس مقصد کےلئے درخت کے تنے کے ساتھ ایک فٹ اونچائی تک مٹی چڑھا دیں۔

ثمر دار درخت لمبی عمر ہونے کی وجہ سے زمین سے مسلسل خوراک حاصل کرتے رہتے ہیں اس لئے ضروری ہے کہ ان کی صحت، طاقت بحال رکھنے کےلئے ان کو باقاعدہ کھاد ڈالیں ۔تجربات سے ظاہر ہواہے کہ ہماری زمینوں میں زیادہ تر نائٹروجن کی کمی ہے اس لئے صرف ایسی کھادوں کا استعمال کیا جائے جن پر نائٹروجن موجود ہو۔

مزید :

کامرس -