قومی ٹیم نے سری لنکا کے خلاف شائقین کومایوس کیا، عبدالقادر

قومی ٹیم نے سری لنکا کے خلاف شائقین کومایوس کیا، عبدالقادر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیف سلیکٹر اور مایہ ناز لیگ سپنرز عبدالقادر نے کہا ہے کہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں قومی کھلاڑیوں کی کارکردگی انتہائی ناقص رہی‘ وکٹ کیپر سرفراز احمد کی کارکردگی ٹیسٹ سیریز میں عمدہ رہی، دوسرے میچ میں انہیں ٹاپ آرڈر میں بھیجوانا چاہیے تھا‘ سری لنکا کے 3 کھلاڑی پاکستان کے خلاف دیوار بنے رہے باﺅلنگ میں بھی پاکستانی باﺅلرز نے کوئی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔ پیرکو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں 271 رنز کا آسان ہدف حاصل نہ کرسکی جو کہ کوچ اور کپتان کی غلط پلاننگ کی وجہ سے میچ پاکستان کے ہاتھ سے نکل گیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر دونوں ٹیموں کا موازنہ کیا جائے تو پاکستانی ٹیم سری لنکا کے خلاف مضبوط ٹیم ہے تاہم پاکستان سے سری لنکا کے تین کھلاڑی سنگا کارا ‘ میتھیوز اور ہیراتھ پاکستان کے خلاف دیوار بنے رہے۔