فیڈرر نے چھٹی مرتبہ سنسناتی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

فیڈرر نے چھٹی مرتبہ سنسناتی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سنسناتی ( نیٹ نیوز) سوئٹزرلینڈ کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار، سابق عالمی نمبر ایک اور سب سے زیادہ گرینڈ سلام کے فاتح راجر فیڈرر نے اپنی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے چھٹی مرتبہ سنسناتی اوپن ٹینسں ٹورنامنٹ جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میں سپین کے ڈیوڈ فیرر کو شکست چھٹی مربتہ سنسناتی جبکہ اپنے کیریئر کا 80 واں اے ٹی پی ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ امریکہ میں کھیلے گئے ایونٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میں سوئٹزرلینڈ کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار، سابق عالمی نمبر ایک اور سب سے زیادہ گرینڈ سلام کے فاتح راجر فیڈرر نےشاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سپین کے ڈیوڈ فیرر کو 6-3، 1-6 اور 6-2 سے کامیابی حاصل کرکے چھٹی مربتہ سنسناتی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ سوئٹزرلینڈ کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک راجر فیڈرر کی اس کامیابی کے ساتھ ہی اے ٹی پی ٹائٹلز کی تعداد 80 ہوگئی ہے اس کے علاوہ وہ سب سے زیادہ 17 مرتبہ گرینڈ سلام ٹائٹلز بھی اپنے نام کرچکے ہیں۔