فلم ”سنگھم ریٹرنز“ کا ریلیز کے دو دن میں 50 کروڑ روپے کا بزنس
ممبئی( نیٹ نیوز) بالی وڈ کی فلم ”سنگھم ریٹرنز“ اپنی ریلیز کے دو دن میں 50 کروڑ روپے کا بزنس کر گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایتکار روہت شیٹھی کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم پرانی فلم سنگھم کا سیکوئل ہے جس میں مرکزی کردار اجے دیوگن اورکرینہ کپور نے ادا کیا ہے۔ بعض حلقے فلم کی کہانی کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہہ رہے ہیں فلم صرف سٹار پاور کی وجہ سے کامیاب ہوئی ہے ورنہ اس میں فارمولا انتہائی ناقص ہے۔