آزادی کی تقریبات کے حوالے سے نیشنل سائیکل ریس ملتوی

آزادی کی تقریبات کے حوالے سے نیشنل سائیکل ریس ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے آزادی کی تقریبات کے حوالے سے نیشنل سائیکل ریس وفاقی حکومت اسلام آباد میں یوم آزادی اور انقلاب مارچ کی وجہ سے غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی گئی۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری سید اظہر علی شاہ کے مطابق شیڈول کے مطابق ایونٹ اسلام آباد سے مری تک 20 اگست کو منعقد ہونا تھی تاہم اسلام آباد میں مظاہروں کے باعث پاکستان سپورٹس بورڈ نے چیمپئن شپ کو غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی گئی ہے انہوں نے کہا کہ ایونٹ کے نئے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔