ٹینس کھلاڑیوں کے اوپن تربیتی کیمپ 25 اگست سے شروع ہوگا
اسلام آباد(اے پی پی) پاکستان ٹینس فیڈریشن کے زیر اہتمام کھلاڑیوں کے اوپن تربیتی کیمپ 25 اگست سے شالیمار ٹینس کورٹ راولپنڈی میں شروع ہوگا۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سینئر نائب صدر محمد عارف قریشی کے مطابق تربیتی کیمپ میں اسلام آباد بھر کے تمام سینئر اور جونیئر کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں ۔
اور انہیں سابق ڈیوس کپ کے کھلاڑی انعام الحق جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت فراہم کریں گے۔