فلم ”دی انٹرویو“ کی ریلیز موخر کردی گئی
لاس اینجلس( نیٹ نیوز) ہالی وڈ کی فلم ”دی انٹرویو“ کی ریلیز موخر کردی گئی۔ دی انٹرویو کو 8اگست کو ریلیز کیا جانا تھا تاہم شمالی کوریا کی حکومت کی طرف سے دھمکی کے دباﺅ میں آکر اس فلم کی ریلیز کی تاریخ میں تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا جس کے لئے فلم کی نئے سرے سے ایڈیٹنگ شروع کردی گئی ہے اب یہ فلم 25 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔ فلم بنیادی طور پر کامیڈی ہے جس میں جمیز فرانکو اور روگن نے مرکزی کردار نبھائے ہیں۔