نوازشریف الیون نے شہباز شریف الیون کو شکست دے دی
لاہور (پ ر) پاکستان مسلم لیگ ن سپورٹس ونگ سنت نگر کے زیر اہتمام یوم آزادی کے سلسلہ میں افغان پارک گراﺅنڈ میں نمائشی کرکٹ میچ ہوا جو کہ نوازشریف الیون بمقابلہ شہباز شریف الیون کے درمیان ہوا جو کہ نوازشریف الیون نے چار وکٹوں سے جیت لیا۔ شہباز شریف الیون نے پہلے کھیلتے ہوئے 31 اووروں میں 295 رنز بنائے ان کی جانب سے وسیم اکبر نے 57 رنز، ارشد فرید نے 55 رنز، محمد عدیل نے 48 رنز، محمد سعود نے 42 رنز بنائے۔ نوازشریف الیون کی طرف سے فیضان منظور مانین ے 4 وکٹ، علی ملک نے 2 وکٹ، شیخ محمد علین ے 2 وکٹ حاصل کی۔ نوازشریف الیون نے 6 وکٹوں کے نقصان پر میچ جیت لیا۔
ان کی جانب سے علی ملک نے 58 رنز، فیضان مانین ے 48 رنز کی اینگز کھیلی۔ شہباز الیون کے بولر وسیم اکبر نے 4 وکٹ، محمد عدیل نے 2 وکٹ حاصل کیں۔ مہمان خصوصی مسلم لیگ ن سپورٹس ونگ کے سینئر راہنما کرکٹر ملک منظور مانی اور صبا خان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔