ریو ڈی جنیرو بیچ ریس جمیکا کے یوسین بولٹ نے جیت لی

ریو ڈی جنیرو بیچ ریس جمیکا کے یوسین بولٹ نے جیت لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ریو ڈی جنیرو ( نیٹ نیوز)ریو ڈی جنیرو بیچ ریس جمیکا کے یوسین بولٹ نے جیت لی، فاصلہ دس سکینڈ میں طے کرنے کا دعوی پورا نہ کرنے پر شائقین سے معذرت بھی کرلی۔یوسین بولٹ ساحلوں پر بھی گولی کی رفتار سے دوڑے، دنیا کے تیز ترین انسان نے ریو ڈی جنیرو کے ساحل پر سو میٹر کی ریس جیت کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ ریس میں کامیابی پر یوسین نے خوشی بھی خوب منائی، یوسین بولٹ نے فاصلہ دس سیکنڈ سے کم وقت میں طے نہ کرنے پر شائقین سے معذرت بھی کرلی۔ایونٹ میں خواتین کا ٹائٹل برازیل کی روسنگیلا کے نام رہا، معذور افراد کی ریس میں امریکا کے رچرڈ بران کامیاب رہے۔