نازیبا زبان استعمال کرنے پر آئی سی سی کی سعید اجمل کو وارننگ

نازیبا زبان استعمال کرنے پر آئی سی سی کی سعید اجمل کو وارننگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کولمبو( نیٹ نیوز)کولمبو ٹیسٹ میں نازیبا زبان استعمال کرنے پر انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ کرکٹر سعید اجمل کو وارننگ دے دی ۔ کولمبوٹیسٹ میں آف اسپنر سعید اجمل نے آئی سی سی کے کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول ون کی خلاف ورزی کی ہے۔ سعید اجمل نے سری لنکن اننگز کے 105 ویں اوور میں نازیبا زبان استعمال کی جو اسٹمپ مائیکرون فون سے سنی گئی ۔ کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی رپورٹ میچ آفیشلز نے کی، جس کے بعد سعید اجمل خلاف ورزی میں ملوث پائے گئے اور انہیں لیول ون کی کم سے کم سزا سنائی گئی ہے۔ لیول ون کی خلاف ورزی کی کم سے کم سزا باضابطہ خبردار کرنا اور زیادہ سے زیادہ سزامیچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ ہے ۔