کنٹینروں کے کرایے نہ ملنے پر ٹرانسپورٹر سراپا احتجاج

کنٹینروں کے کرایے نہ ملنے پر ٹرانسپورٹر سراپا احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                لاہور (وقائع نگار )آزادی اور انقلا ب مارچ کے سلسلہ میںپکڑ دھکڑ کر تے ہوئے ہزاروں کنٹینرز تاحال شاہراہو ں پر لاوارث پڑے ہیں جس سے ٹرانسپورٹروں اور تاجروں کو کروڑوں روپے نقصان کا سامنا جبکہ حکومت کی جانب سے کنٹینرز کر ایہ کی مد میں اعلان کے باو جو د نہ تو کو ئی کمیٹی بنائی گئی ہے اور نہ ہی رقم کی ادائیگی کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے جس کے پیش نظر ٹرانسپورٹرز کشمکش میں مبتلا ،حکو متی نمائندو ں کی منت سما جت اور سرکاری اداروں کے چکروں نے فارورڈنگ ایجنسی کے رہنماﺅ ں میں تشو یش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر حکو مت نے کنٹینرز کرایہ نقصان کا فی الفور ازالہ نہ کیا تو عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا تے ہوئے پنجاب حکو مت کے خلا ف رٹ پٹیشن دائر کی جاسکتی ہے جس کے لیے لاہور سمیت پنجاب بھر کے گڈز ٹرانسپورٹ ایسو سی ایشن کے رہنماﺅ ں نے مشاورتی اجلا س بلا نا شروع کردیے ہیں ۔ تفصیلا ت کے مطا بق فارورڈنگ ایجنسیو ں کا کاروبار گزشتہ دو ہفتو ں سے پہیہ جام ہونے سے کروڑوں روپے کا نقصان جبکہ حکو متی ریو نیو کو لاکھو ں روپے کا دھچکا لگا ہے ۔اور تاحال کنٹینرز شاہراہو ں پرلاوارث پڑے رہنے سے کرایہ کی مد میں روزانہ کی بنیاد پر نقصان ہو رہا ہے ۔واضع رہے کہ حکو مت کی جانب سے اعلا ن کیا گیا تھا کہ کنٹینرز کر ایہ کی مد میں پنجاب حکو مت نقصان کا ازالہ کر ے گی تاہم آزادی اور لا نگ مارچ کا گزشتہ چار روز سے اسلا م آباد میں مقیم ہو نے کے باوجو د نہ تو ضلعی سطح پر کو ئی کمیٹی بنائی گئی ہے اور نہ ہی رقم کی ادائیگی کا سلسلہ شروع کیا گیاہے ۔جس سے گڈز ٹرانسپورٹروں میں تشو یش کی لہر دوڑ رہی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صو بائی دارالحکو مت سمیت پنجاب بھر میں لانگ مارچ کے سلسلہ میں ہزاروں کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ کے بعد شاہراہوں پر کھڑا کر دیا گیا جس سے پنجاب بھر میں ٹریفک کا بہاﺅ بری طر ح متا ثر ہے جبکہ کنٹینرز میں پڑا سامان خرا ب ہو نے کا اندیشہ بھی لا حق ہے کیو نکہ لانگ مارچ کے سلسلہ میں کنٹینرز گزشتہ کئی دن سے لاوارث پڑے ہوئے ہیں ۔ اگر حکو مت نے فی الفور فارورڈنگ ایجنسیو ں کو کنٹینرز کا کر ایہ ادا نہ کیا تو اس کے لیے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے سے بھی دریغ نہ کیا جائے گا ۔ پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسو سی ایشن کے جنرل سیکر ٹری طارق نبیل نے پاکستان سے گفتگو کر تے ہوئے کہ آزادی اور انقلا ب مارچ کے پیش نظر سب سے زیادہ نقصان ٹرانسپورٹ سیکٹر کو اٹھا نا پڑ رہا ہے کیو نکہ تاحال کنٹینرز کو فارورڈنگ ایجنسیو ں کے سپر د نہ کیا ہے ۔ اور کاروبار نہ ہو نے کے برابر رہ گیا ہے جس سے ٹرانسپورٹروں کے اخراجات پورے کر نا بھی محال بن چکا ہے ۔ طارق نبیل نے وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شر یف سے اپیل کی ہے کہ جلد از جلد کنٹینرز کرایہ کی ادائیگی کی جائے اور اس سلسلہ میں گڈز ٹرانسپورٹرز رہنماﺅ ں و سرکاری اداروں کے افسران پر مشتمل کمیٹی بنائی جائے تاکہ حکو مت اور ٹرانسپورٹروں کے مابین کو ئی نیا تنازع نہ کھڑا ہو سکے ۔