حکومت عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کےلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے، سید ہارون

حکومت عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کےلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کامرس رپورٹر) صوبائی وزراءسید ہارون سلطان بخاری اور ملک اقبال چنٹرنے کہا ہے کہ حکومت عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لئے تمام وسائل بر¶ئے کار لا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے حکومت کو پانچ سال کا مینڈیٹ دیا ہے اور مسلم لیگ (ن) کی حکومت پانچ سالوں میں حکومت کو ورثے میں ملنے والے مسائل کا خاتمہ کر کے ملک کو ترقی کی راہ پر گامز ن کر دے گی -پارٹی ورکرز سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزراءنے کہا کہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا منشور ہی جمہوریت اور جمہوری اداروں کو مضبوط بنانا اور ملک میں استحکام پیدا کرنا ہے-انہوںنے کہا کہ اگر پی ٹی آئی کے پاس کو ئی عملی پروگرام ہوتا تو وہ کے پی کے میں اب تک نافذ کر چکی ہو تی-انہوں نے کہا کہ عوام اب پر کشش نعروں کے فریب میں نہیں آئیں گے اور آئین کی بالادستی ، قانون کی حکمرانی اور جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لئے کام کرتے رہیں گے -انہوں نے اپوزیشن کو بھی مشور ہ دیا کہ وہ پانچ سال تک صبر سے کام لیں اور ملک میں جمہوری اداروں کو مضبوط کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں -انہوںنے کہا کہ حکومت پنجاب صوبہ میں بجلی کی قلت کو ختم کرنے کے لئے کوئلے ، بائیو ماسک، گنے کے پھوگ ، شمسی ،ہائیڈل اور بائیو گیس جیسے منصوبوں پر کام کر رہی ہے - انہوں نے کہا کہ زراعت ہماری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔