عمران خان کا آزادی مارچ شیخ رشید کا آرگنائز کردہ ہے،چودھری اللہ رکھا

عمران خان کا آزادی مارچ شیخ رشید کا آرگنائز کردہ ہے،چودھری اللہ رکھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( جنرل رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی اللہ رکھا چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان اور طاہرالقادری بے نقاب ہوچکے ہیں عوام کو کھرے اور کھوٹے کی خوب پہچان ہے، پاکستانی عوام اپنا یوم آزادی خوب جوش و خروش سے منایااور لانگ مارچ کرنے والے مایوس ہوئے،طاہر القادری نے ملک میں خانہ جنگی کا براہ راست اعلان کیا ہے، قتل و غارت گری کی ایسی کھلی دھمکی کی مثال ملکی تاریخ میں پہلے نہیں ملتی، کوئی عمران خان کا آزادی مارچ شیخ رشید کا آرگنائز کردہ ہیطاہرالقادری نے خطاب کے دوران اپنی ادکاری کے جوہر دکھائے وہ اپنے بے گناہ لوگوں کو گمراہ کررہے ہیں، طاہرالقادری چوہدری برادران کی خواہش پر ملک میں سکون برباد کرنا چاہتے ہیں ان کا اورعمران خان کا اتحاد بہت پہلے سے ہے مگر یہ لوگ اس وقت کیوں خاموش تھے۔