بجلی کی بندش کا نوٹس
لاہور(جنر رپورٹر،اپنے نمائندے سے)ء:ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) عثمان نے داتا دربار سے ملحقہ آبادی کھڑکی پیر والی میں بجلی کی بندش کا نوٹس لے لیا ہے۔ ڈی سی او لاہور کی ہدایت پر لیسکو چیف نے متا ثرہ علاقے میں بجلی بحال کروا دی ہے ۔ لیسکو چیف نے ڈی سی او لاہور کو متاثرہ علا قے میں چوری ہونے والے ٹرانسفارمر کی جگہ آج نیا ٹرانسفارمر لگانے کی بھی یقین دہا نی کروائی ہے۔