شہری کو ناقص فو ٹو سٹیٹ مشین فروخت کرنے والے دکان مالک کو 26اگست کو طلب کرلیا گیا

شہری کو ناقص فو ٹو سٹیٹ مشین فروخت کرنے والے دکان مالک کو 26اگست کو طلب کرلیا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار ) صارف عدالت نے شہری کو ناقص فو ٹو سٹیٹ مشین فروخت کرنے والے ”امپیکس شاپ مال روڈ“ کے مالک کو 26اگست کو طلب کرلیا ہے۔ فاضل عدالت نے یہ طلبی مقامی شہری محمد سلیم کی جانب سے دائر اڑھائی لاکھ روپے کے ہرجانے کی وصولی کے لئے دائر ایک درخواست کی سماعت کے دوران کی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سائل نے اپنی دفتری ضروریات کے لئے ”امپیکس شاپ مال روڈ“سے ایک فوٹو سٹیٹ مشین خریدی تھی جو پہلے دن ہی خراب ہو گئی سائل نے اس سلسلے میں متعد بار مذکورہ دکان کی انتظامیہ سے رابطہ کیا مگر ا س کی شنوائی نہ ہو سکی