عمران کی سول نافرمانی تحریک کو تاجر برادری نے یکسر مسترد کر دیا ہے،عامر چوہدری
لاہور(پ ر ) عمران خان نے سول نافرمانی تحریک کا اعلان کر کے ملک دشمنی کا ثبوت دیا ہے ،پاکستان کی تاجر برادری نے عمران خان کی جانب سے سول نافرمانی کی تحریک کو یکسر مسترد کر دیا ہے،ملک و قوم کے وسیع تر مفاد کی خاطر بجلی گیس اور انکم ٹیکس باقائدگی سے ادا کئے جائےنگے،مصری شاہ لاہور میں جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر آئرن مرچنٹ ایسو سی ایشن پاکستان صدر مصری شاہ لوہا مارکیٹ لاہور چوہدری عامر صدیق نے کہا ہے کہ پاکستان کی تارےخ کے اہم ماہ اگست کو احتجاج کے دن کے طورپر منانے والوں کا فےصلہ کسی بھی اعتبار سے دانشمندانہ نہےں ہے،ہم جمہوریت کے ساتھ ہیں۔ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اور عوام اپنی آزادی جمہوریت اور پاکستان کی سلامتی اور یکجہتی کے لئے میاں محمد نواز شریف اور میاں شہباز شریف کے ساتھ ہیں،ےوم آزادی کا دن ماضی کی غلطےوں کو دوہرانے کانہےںماضی سے سبق سےکھنے کا ہے۔صدرمصری شاہ لوہا مارکیٹ چوہدری عامر صدیق کی زیر صدارت مصری شاہ میں جشن آزادی کی مناسبت سے ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں 200پاﺅنڈ وزنی کیک کاٹا گیا ،تقریب میں رکن قومی اسمبلی ملک پرویز،ممبران صوبائی اسمبلی چوہدری شہباز احمد، غزالی سلیم بٹ ،مسلم لیگ ن ٹریڈرز ونگ کے سرپرست اعلیٰ انجم محمود بٹ ،جنرل سیکرٹری لاہور شاہد نزیر،چوہدری بشیر کمبوہ،شیخ محمد یوسف،عاصم شفیع،حاجی محمد جمیل لالہ محمد یونس خان سمیت سیکٹروں لوگوں نے شرکت کی، اگست ہماری صدےوں کی آرزو¿ں اورخوابوں کی تعبےر کا دن ہے ۔