منشیات کے دو مختلف مقدمات میں ملزمان کو قید و جرمانے کی سزا کا حکم
لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج نے منشیات کے دو مختلف مقدمات میں ملوث ملزمان کو قید و جرمانے کی سزا کا حکم دیا ہے فاضل عدالت نے 415گرام چرس برآمد ہونے پر آصف مسیح کو تین ماہ قید اور پانچ ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم دیا ملزم کو تھانہ جنوبی چھاونی پولیس نے گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا جبکہ دوسرے مقدمہ میں فاضل جج نے مبارک مسیح کو چھ ماہ قید اور 10ہزار روپے جرمانے کا حکم سنایا ہے۔
تھانہ گرین ٹاﺅن پولیس نے مخبر خاص کی اطلاع پرمبارک مسیح کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 450گرام ہیروئن برآمد کی اور مقدمہ درج کر کے چالان عدالت میں پیش کر رکھا تھا گزشتہ روز فاضل عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزمان کو قید و جرمانے کی سزا کا حکم دے دیا ہے ۔